بھارہ کہو ،بجلی کنکشن کیلئے سی ڈی اے کی منظوری لازمی قرار
علاقہ میں 95فیصد مکان بغیر نقشہ کے تعمیر ہیں ،پابندی قبول نہیں ،عوامی حلقے
بھارہ کہو(نمائندہ دنیا ) بھارہ کہو میں واپڈ میٹروں کی تنصیب کے لیے سی ڈی اے کے نئے احکامات، اسلام آباد کی طرح مکان کا نقشہ، فرد، انتقال و دیگر ضروریات کے ساتھ سی ڈی اے کی منظوری کے بعد واپڈاکے میٹر لگائے جانے کے احکامات جاری، عوام سراپا احتجاج ، بھارہ کہو میں 90تا95 فیصد تعمیرات نقشے کے بغیر کی گئی ہیں اگر کسی نے نقشے کے تحت تعمیر کی ہے وہ اس نے اپنی مرضی اور منظوری کے بغیر اپنی آسانی کے لیے کی ہے ، عوام کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے یا لوکل گورنمنٹ یہ قانون پہلے لاگو کرتی کہ جو بھی مکان بنائے گا اسے منظور شدہ نقشے کے تحت تعمیر کرنی ہوگی تاکہ عوام پابندی سے قواعد و ضوابط کے تحت تعمیر کرتی اپ جو مکان تعمیر ہو چکے ہیں وہاں میٹر لگانے کی اجازت دی جائے اور آئندہ کی تعمیر پر باہمی مشاورت سے کوئی قانون سازی کی جائے ،عوامی حلقوں نے کہا کہ اگر ایسے قانون کو زون فور کیلئے ختم نہ کیا گیا تو حقوق کے لیے سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہونگے ۔