ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے کاروبار دوست ماحول ناگزیر،عثمان شوکت

ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے کاروبار دوست ماحول ناگزیر،عثمان شوکت

پاکستان میں ٹیکس کی شرح زیادہ ، کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں،وفد سے گفتگو

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی چیمبر میں ریجنل ٹیکس آفس کے اعلیٰ سطح کے وفد کے ساتھ اجلاس ہوا ،جس کی قیادت چیف کمشنر آر ٹی او فرحت قیوم نے کی۔ صدارت صدر آر سی سی آئی عثمان شوکت نے کی۔صدر آر سی سی آئی عثمان شوکت نے کہا کہ ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کے لیے سازگار اور کاروبار دوست ٹیکس ماحول ناگزیر ہے ۔ پاکستان میں خطے کے مقابلے میں ٹیکس کی شرح انتہائی زیادہ ہے جس سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ انہوں نے موجودہ ٹیکس دہندگان پر بوجھ کم کرنے ، زیادہ ٹیکس ادا کرنے والوں کی حوصلہ افزائی و پذیرائی اور نئے ٹیکس دہندگان کو نیٹ میں لانے پر زور دیا۔ چیف کمشنر نے آر سی سی آئی کی تجاویز کو سراہتے ہوئے ٹیکس نیٹ میں توسیع اور ٹیکس کمپلائنس کے لیے تعاون کی اپیل کی۔ ڈیجیٹائزیشن، ڈیجیٹل انوائسنگ اور پوائنٹ آف سیل سسٹم کے ذریعے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں