منشیا ت ایک ناسور،خاتمے کیلئے اقدامات کئے جائیں ،آئی جی
جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز ،شہریوں کی حفاظت کی جائے
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) انسپکٹر جنرل آف پولیس علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت اجلاس ہوئے ، آئی جی نے جرائم کے مو ثر تدارک، منشیات فروش گروہوں کے خلاف سخت اور بلاامتیاز کارروائی، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، مطلوب و اشتہاری ملزمان کی گرفتاری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مابین باہمی رابطے کو مزید مضبوط بنانے کا تفصیلی جائزہ لیا۔آئی جی نے سینئر پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیات ایک سنگین ناسور ہے جس کے مکمل خاتمے کے لیے بلا تعطل اور مو ثر اقدامات کیے جائیں، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں میں مزید تیزی اور شفافیت لائی جائے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔