اسلام آباد میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سلاٹر ہائوس بنے گا

 اسلام آباد میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سلاٹر ہائوس بنے گا

جدید اور سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا،فنانشل ماڈل پر غور

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سلاٹر ہاؤس منصوبے سے متعلق اجلاس ہوا۔ سلاٹر ہاؤس منصوبے میں ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اسلام آباد سلاٹر ہاؤس منصوبے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت تعمیر کیا جائیگا۔ جس میں جدید اور سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔ سلاٹر ہاؤس کے فنانشل ماڈل پر بھی غور کیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ اس منصوبے کا ڈیزائن اور ماڈل سی ڈی اے بورڈ اور میٹ بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے جڑواں شہروں کے باسیوں کی گوشت کی ضروریات کیساتھ عالمی مارکیٹس میں گوشت برآمد کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں