موبائل فون چھین کر افغانستان فروخت کرنیوالے 16ملزم گرفتار
ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں مالیت کے قیمتی موبائل فونز، موٹرسائیکل برآمد
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس رابری اینڈ ڈکیتی یونٹ نے شہریوں سے قیمتی موبائل فون چھین کر آئی ایم ای آئی تبدیل کر کے افغانستان فروخت کرنے والے منظم گروہوں کے 16ارکان گینگ لیڈر سمیت گرفتار کر لئے۔ ملزمان کے قبضہ سے چھینے گئے لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی موبائل فونز، موٹر سائیکل برآمد کر لئے۔ ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کیخلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔