پیرا فورس مری کے انچارج ایس ڈی ای او گوہر نواز کا خانیوال تبادلہ
مری (نمائندہ دنیا) پیرا فورس مری کے انچارج ایس ڈی ای او گوہر نواز کو مری سے تبدیل کر دیا گیا، ان کو خانیوال میں پیرا فورس کا انچارج مقرر کیا گیا۔
حکومت پنجاب نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے اور ان کو فوری طور پر اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے، مری میں پیرا فورس کے انچارج کی تعیناتی کا تاحال فیصلہ نہیں کیا گیا۔