راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سکیورٹی کیلئے بھرپور انتظامات
راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے مثر اور جامع انتظامات کیے گئے ہیں۔
اس سلسلے میں 430سے زائد پولیس افسران و جوانوں نے سکیورٹی کے فرائض انجام دیئے۔ ترجمان پولیس کے مطابق مختلف تھانوں کی موبائلز کے علاوہ ایلیٹ فورس اور ڈولفن فورس کی خصوصی ٹیمیں بھی گشت پر مامور تھیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جاسکے۔ سینئر پولیس افسران خود فیلڈ میں موجود رہتے ہوئے ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو چیک کر تے رہے۔