بڑھتی آباد ی مسائل کی وجہ ،کنٹرول ضروری ہے،ضیاء اللہ شاہ
متوازن خاندان ہی خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے،فیملی پلاننگ میلہ سے خطاب
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر راولپنڈی کے زیراہتمام ایجوکیشن فیملی پلاننگ میلہ منعقد کیا گیا۔ افتتاح مہمانِ خصوصی ضیاء اللہ شاہ ممبر صوبائی اسمبلی نے کیا۔ ضیاء اللہ شاہ نے کہا کہ خاندانی منصوبہ بندی وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ بڑھتی ہوئی آبادی نہ صرف بنیادی سہولیات کی فراہمی میں رکاوٹ بن رہی ہے بلکہ ماں اور بچے کی صحت، تعلیم اور معاشی استحکام پر بھی منفی اثرات مرتب کر رہی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ متوازن خاندان ہی خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے۔ اختتام پر بچوں کیلئے منعقدہ صحت سے متعلق مقابلہ جات کے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ شرکاء نے حکومتِ پنجاب اور محکمہ صحت و آبادی کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے خاندانی منصوبہ بندی کے پیغام کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔