10سالہ بچی کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام ،2ملزم گرفتار
راولپنڈی(خبر نگار)ڈولفن فورس اہلکاروں نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد صدر میٹروسٹیشن سے لڑکی کو اغواء کرکے فرار ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دوملزمان کو گرفتار کرلیا۔۔۔
ملزمان ارشد اور احسن نے دس سالہ بچی کو زبردستی گاڑی میں ڈالا ،واقعہ کی اطلاع پر ڈولفن پولیس اہلکار وں نے تعاقب کر کے قاسم مارکیٹ کے قریب فائر کرکے گاڑی کے ٹائر برسٹ کردئیے ،ملزمان کی جانب سے بھی فائرنگ کی گئی تاہم بچی بھی بازیاب کروا لی گئی۔