بہترین کارکردگی پر اسلام آباد پولیس کے افسروں کو انعامات سے نوازا گیا
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ہیڈکوارٹرز جمیل ظفر نے بہترین کارکردگی اور ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سرانجام دینے پر پولیس افسران کو تعریفی اسناد اور انعامات سے نوازا۔۔۔
ڈی آئی جی نے کہا کہ تمام افسران اسی جذبے کے ساتھ تفویض کردہ اپنے فرائض سر انجام دیں ،ناقص اور غیر تسلی بخش کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔