عوام کو ریلیف دینے کیلئے سہولت بازار قائم کررہے، افضل کھوکھر

عوام کو ریلیف دینے کیلئے سہولت بازار قائم کررہے، افضل کھوکھر

چیئرمین سہولت بازار اور طاہرہ اورنگزیب کی زیر صدارت اجلا س ،منصوبوں کا جائزہ

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)چیئرمین سہولت بازار افضل کھوکھر اور ممبر قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کی زیرِ صدارت سہولت بازار پنجاب سے متعلق اجلاس ہوا۔ سہولت بازار پنجاب کے جاری اور آئندہ منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ افضل کھوکھر نے کہا کہ حکو مت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے سہولت بازار قائم کر رہی ہے ، جہاں روزمرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ عام بازار سے کم نرخوں پر دستیاب ہیں۔انہوں نے بتایا کہ عوامی سہولت کے پیشِ نظر سہولت ڈرائیو تھرو کا آغاز کیا جا چکا ہے ، تاکہ شہری گاڑی سے اترے بغیر خریداری کر سکیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سہولت آن دی گو منصوبہ بھی متعارف کروایا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں