الخدمت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام سفارت کاروں کے اعزاز میں افطار ڈنر
راولپنڈی (آن لائن) الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے سفارت کاروں اور مختلف شعبوں کی نمایاں شخصیات کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا گیا۔۔۔
جس میں ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذیراوغلو، اردن کے سفیر ڈاکٹر معین خراست، صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز سردار طاہر محمودو دیگر شریک ہوئے ۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہاکہ غزہ میں الخدمت نے 6214 ٹن امدادی سامان پہنچایا،غزہ کے فلسطینی بہن بھائیوں کیلئے جاری خدمات پر 9ارب 45 کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کرچکے ہیں۔