ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال ناصر کی بلوچ کلچر ڈے پر مبارکباد
اسلام آباد ( اپنے رپورٹر سے )ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے بلوچ کلچر ڈے کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں بلوچ عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
بلوچ ثقافت پاکستان کے ثقافتی ورثے کا ایک درخشاں اور قابلِ فخر باب ہے ، جس کی جڑیں صدیوں پر محیط تاریخی روایات میں پیوست ہیں۔ بلوچ کلچر ڈے منانا اس بات کا اظہار ہے کہ ہم اپنی تہذیبی شناخت، زبان، روایات، موسیقی، لباس اور اقدار کو زندہ رکھنا چاہتے ہیں۔