اسلام آباد ،سرچ آپریشن، 5مشکوک افراد،دو موٹر سائیکل تھانے منتقل
275افراد،158گھرانوں،29دکانوں،چار ہو ٹلز،124مو ٹرسائیکلز ،32گاڑیوں کی چیکنگ
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آبادپولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 275افراد،158گھرانوں،29 دکانوں ،چار ہو ٹلز،124مو ٹرسائیکلز اور32 گاڑیوں کو چیک کیا جبکہ پانچ مشکوک افراداوردو موٹر سائیکلوں کوجانچ پڑتال کیلئے تھانہ جات منتقل کیا۔ دوران سرچ آپریشن دو منشیا ت فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے منشیا ت بھی برآمد کی گئی ۔