راولپنڈی میں 40ہزار روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)مرکز قومی بچت کی جانب سے 40 ہزار روپے مالیت کے پریمیم پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی راولپنڈی میں منعقد کی گئی۔۔
جس میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں سرمایہ کاروں نے دلچسپی لی ،قرعہ اندازی میں پہلے انعام کے طور پر 8کروڑ روپے کی رقم مقرر کی گئی جبکہ دوسرے اور تیسرے انعامات بھی مختلف نمبروں کے حامل بانڈ ہولڈرز کے نام نکلے ۔ قومی بچت حکام کے مطابق قرعہ اندازی کا عمل شفاف طریقے سے مکمل کیا گیا ہے ۔