کامسٹیک اور چین کے ما بین تعلیمی فروغ پر اتفاق
اسلام آباد (نامہ نگار) او آئی سی کی وزارتی قائمہ کمیٹی برائے سائنسی و تکنیکی تعاون (کامسٹیک) اور چین کے درمیان سائنسی، تکنیکی اور تعلیمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔۔۔
یہ گفتگو کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر اقبال چودھری اور پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے کے منسٹر کاؤنسلر شو ہانگ تیان کے درمیان اسلام آباد میں چینی سفارت خانے میں ہونے والی ملاقات میں ہوئی۔ اس موقع پر سفارت خانے کے سائنس کمشنر ین شینگ شن اور کامسٹیک کی پروگرام منیجر خزیمہ معظم بھی موجود تھیں۔