ویسٹ منسٹر سیمینار، پاکستان کا پارلیمانی شفافیت اور شمولیت پر زور

ویسٹ منسٹر سیمینار، پاکستان کا  پارلیمانی شفافیت اور شمولیت پر زور

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) رکن قومی اسمبلی پاکستان پیپلز پارٹی سحر کامران نے ویسٹ منسٹر سیمینار میں پارلیمانی شفافیت اور۔۔۔

شمولیت پر زور دیا، جمہوریت کی اصل طاقت صرف انتخابات میں نہیں بلکہ پارلیمان کی مسلسل صلاحیت میں ہے کہ وہ حکومت کو جواب دہ بنائے۔ پارلیمانی کمیٹیاں ’’منی پارلیمان‘‘ کی حیثیت رکھتی ہیں جو قانون سازی، بجٹ اور عوامی اخراجات کا تفصیلی جائزہ لینے کی صلاحیت رکھتی ہیں، لیکن ان کی مؤثریت فعال قیادت، شواہد پر مبنی تحقیقات اور باقاعدہ فالو اپ پر منحصر ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں