نوشہرہ، نامعلوم شخص کی نعش برآمد
نوشہرہ (نمائندہ دنیا) نوشہرہ نظام پور دریائے سندھ کے قریب نامعلوم مقتول کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمد۔ ۔۔۔
پولیس کے مطابق مقتول کی نعش پرانی لگ رہی ہے۔ پولیس نے نعش کو تحویل میں لیکر ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرز ہسپتال پبی پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کر دی۔ پوسٹ مارٹم کے بعد ڈی این اے کے نمونے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے۔