چیک ڈس آنر کے مقدمات میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان گرفتار
راولپنڈی (خبر نگار) راول ڈویژن پولیس نے چیک ڈس آنر کے مقدمات میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ۔۔۔
پولیس کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب ایک اشتہاری ملزم کو گرفتار کیا جو سال 2025 سے پولیس کو مطلوب تھا۔ اسی طرح وارث خان پولیس نے بھی کارروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب ایک اور اشتہاری کو حراست میں لے لیا جو 2025 سے تھانہ وارث خان پولیس کو مطلوب تھا۔