ٹیلر کی دکان میں آتشزدگی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

 ٹیلر کی دکان میں آتشزدگی  کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

پشاور (اے پی پی) پشاور میں سیفن بڈھ بیر کے مقام پر اکرام اﷲ نامی ٹیلر کی دکان میں لگنی والی آگ پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے قابو پالیا۔ ۔۔۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر فائٹرز ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔ ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے پیشہ وارانہ طریقے سے آگ کو ایک جگہ تک محدود کر کے 15 منٹ کے اندر مکمل قابو پا لیا۔ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی،تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں