راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں 10افراد کو حراست میں لے لیا

راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں  10افراد کو حراست میں لے لیا

راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 10افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے 15لٹر سے زائد شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق کارروائیاں تھانہ گنج منڈی، پیرودھائی، نیوٹائون، نصیرآباد، صدر بیرونی، مندرہ اور روات کے علاقوں میں کی گئیں جہاں سے ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں