مری، ٹریفک حادثات میں 2افراد زخمی
مری (نمائندہ دنیا) مری کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے باعث دو افراد زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122نے فوری طبی امداد فراہم کی۔
دوسری جانب ملاچھ ایکسپریس وے کے قریب موٹر سائیکل پھسلنے کے باعث ایک شخص زخمی ہو گیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر زہسپتال منتقل کر دیا، ریسکیو حکام کے مطابق دونوں واقعات میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو امداد فراہم کی گئی۔