شادی شدہ خاتون کے اغوا اور زیادتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار

شادی شدہ خاتون کے اغوا اور زیادتی  کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار

راولپنڈی (خبرنگار) تھانہ مندرہ پولیس نے شادی شدہ خاتون کے اغوا اور زیادتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار اشتہاری نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ خاتون کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور واقعہ کے بعد فرار ہو گیا تھا۔ ملزم مئی 2025سے پولیس کو مطلوب تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مندرہ پولیس نے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری کو گرفتار کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں