2منشیات سپلائرز گرفتار 3کلو سے زائد چرس برآمد
راولپنڈی (خبرنگار) تھانہ صدر واہ پولیس نے کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک کلو 800گرام چرس برآمد کی۔
تھانہ صدر بیرونی پولیس نے ایک اور ملزم کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے ایک کلو 400گرام چرس برآمد کر لی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔