جنڈ، کام کے دوران چھت سے گر کر ایک شخص جاں بحق
اٹک (اے پی پی) تحصیل جنڈ کے محلہ امین آباد میں کام کے دوران ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
52سالہ رمضان ولد نور الٰہی گھر کی چھت پر کام کر رہا تھا کہ اچانک توازن برقرار نہ رکھ سکا اور نیچے گر گیا۔ سر پر شدید چوٹ لگنے کے باعث وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی ایمبولینس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور ضروری کارروائی کے بعد متوفی کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جنڈ منتقل کر دیا گیا۔