چکوال، مزید 10غیر قانونی افغان باشندے گرفتار
افغانیوں کے 6کاروباری مراکز سیل کر دئیے گئے، مقدمات بھی درج
چکوال (این این آئی) غیر قانونی افغانی باشندوں اور ان کے کاروبار کیخلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ چکوال شہر اور چوآسیدن شاہ سے مزید 10غیر قانونی افغان باشندوں کو گرفتار کر کے ان کیخلاف مقدمات درج کر لیے گئے، جبکہ افغانیوں کے 6کاروباری مراکز سیل کر دئیے گئے۔ دبئی شوز، سجاد شوز، انمول موبائل، ایڈوانس موبائل، انصاف سینیٹری سٹور اور عثمان ڈرائی فروٹ شامل ہیں۔