پشاور، کروڑ روپے مالیت کی 20کلو آئس برآمد،ملزم گرفتار

 پشاور، کروڑ روپے مالیت کی 20کلو آئس برآمد،ملزم گرفتار

محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول پختونخوا نے ڈی آئی خان میں کارروائی کی

پشاور (این این آئی) ڈیرہ اسماعیل خان میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کی گئی بڑی کارروائی میں محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول خیبرپختونخوا نے کروڑ روپے مالیت کی آئس کی بھاری کھیپ پکڑ کر سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ ایکسائز انٹیلی جنس سکواڈ ڈیرہ اسماعیل خان کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں 20کلو گرام آئس برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ خفیہ اطلاع پر ڈیرہ درابن روڈ نزد ڈی آئی خان ٹول پلازہ پر بمعہ دیگر نفری دوران کارروائی موٹر کار کے سپیئر ٹائر اور خفیہ خانے میں چھپائی گئی 20000گرام (20کلو گرام) آئس برآمدکی اور ملزم جہانگیر کو موقع پر گرفتار کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں