راولپنڈی ، اسلام آباد میں پولن کی مقدار بڑھنے پر آنکھوں کی الرجی میں اضافہ
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال نے خبردار کیا ہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں پولن کی مقدار خطرناک حد تک بڑھنے سے آنکھوں کی تکلیف دہ الرجی کے مریضوں میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔
پولن کا موسم عموماً وسط مارچ سے اپریل تک رہتا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ایچ-8 میں فضا میں پولن کی مقدار 14,695 ذرات فی مکعب میٹر اورسیکٹر جی-6 اور ای-8 میں یہ تعداد 5,510اور 5,391رہی۔الشفا آئی ہسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر انعام الحق کاکہناہے کہ باہر جاتے وقت دھوپ کے چشمے استعمال کئے جائیں۔ محکمہ صحت کے مطابق جڑواں شہروں میں تقریباً ایک لاکھ بیس ہزار افراد یعنی لگ بھگ 30 فیصد آبادی الرجی کا شکار ہے ۔