پیر ودھائی میں جرگہ کے حکم پر قتل لڑکی کے شوہر کی ضمانت منظور
راولپنڈی (خبر نگار) ایڈیشنل سیشن جج فرحت جبین رانانے پیرودھائی فوجی کالونی میں جرگہ کے حکم اور غیرت کے نام پر لڑکی کو قتل کرنے اور۔۔۔
خفیہ تدفین کے کیس میں مرکزی ملزم مقتولہ سدرہ کے شوہر ضیاء الرحمن کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری 20 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظورکرلی۔ پیر ودھائی پولیس نے جرگے کے سربراہ عصمت اللہ اور مقتولہ کے ضیاء الرحمن وغیرہ کو گرفتار کرکے اپنی تفتیش مکمل کی تھی۔ سدرہ عرب قتل کیس میں اب تک آٹھ ملزمان کی ضمانت منظور کی جا چکی ہے۔