اٹک ، مال مویشی چوری کرنے والا 4 رکنی گینگ گرفتار
اٹک(اے پی پی)تھانہ اٹک خورد پولیس نیمال مویشی چوری کرنے والا 4 رکنی گینگ انتہائی قلیل وقت میں گرفتار کر کے چوری شدہ مال مویشی مالیتی 26 لاکھ روپے برآمد کرلئے۔
عطا اﷲ سکنہ دکھنیر کی درخواست پر تھانہ اٹک خورد پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا ،گرفتار ملزمان سے دوران تفتیش چوری شدہ 8عدد بچھڑے بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔