اسلام آباد ٹریفک ،موثر انتظامات کے باعث عید پر حادثات میں کمی

اسلام آباد ٹریفک ،موثر انتظامات کے باعث عید پر حادثات میں کمی

قوانین کی خلاف ورزیوں پر 125گاڑیاں،1ہزار147موٹرسائیکل تھانے بند ون ویلنگ پر 723،غیر محفوظ طریقے سے ڈرائیونگ کرنیوالے 223کیخلاف کارروائیاں

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے چاند رات اور عید الفطر پر ٹھوس ٹریفک انتظامات کو یقینی بنایا۔ چاند رات اور عید الفطر کے ایام میں سال 2025کے مقابلے میں 63فیصد ٹریفک حادثات میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔سال 2025میں عیدکے ایام میں ٹریفک حادثات کی کل 64کالز موصول ہوئی جبکہ سال 2026میں صرف 23کالز موصول ہوئیں۔اسی طرح سال 2025 میں غیر مہلک حادثات کی کل 17کالز موصول ہوئیں جبکہ سال 2026میں صرف 07کالز موصول ہوئیں۔

مزید سال 2025میں مہلک حادثات کی 5کالز موصول ہوئیں جبکہ سال 2026میں صرف ایک کال موصول ہوئی ۔ عید الفطر کے ایام میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 3ہزار 439 ڈرائیورز کے خلاف قانونی کارروائیاں عمل میں لائیں۔سنگین ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 125گاڑیوں اور 1ہزار 147 موٹرسائیکلوں کو مختلف تھانہ میں بند کیا گیا جبکہ 5ڈرائیورز کے خلاف ایف آئی آرز کا اندارج بھی کیا گیا۔ون ویلنگ میں ملوث 723،غیر محفوظ طریقے سے ڈرائیونگ کرنے والے 223، غیرنمونہ نمبر پلیٹس پر 699،غیرقانونی پارکنگ پر 153اورکالے شیشوں کے استعمال پر 68ڈرائیورز کے خلاف قانونی کارروائیاں کی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں