مشرق وسطیٰ بحران ،پاکستان کا کردار قابل ستائش ،طاہر اشرفی
اسلام آباد (اے پی پی) وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر اور پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے۔۔۔
کہا ہے کہ مشرق وسطی کے بحران میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی سفارتی مصروفیت اقوام عالم میں اس کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور قد کی عکاسی کرتی ہے ، پاکستان مسلم ممالک میں تحمل اور اتحاد کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے ۔ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کی مشترکہ امن کوششیں قابل ستائش ہیں اور خطے میں مزید کشیدگی کو روکنے کے لیے اجتماعی عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔ انہوں نے خاص طور پر عرب اور اسلامی ممالک بالخصوص سعودی عرب کی جانب سے مثبت ردعمل کو سراہا اور کہا کہ انہوں نے جارحانہ ردعمل ظاہر کرنے کے بجائے دانشمندی اور صبر کا مظاہرہ کیا۔