کھیوڑہ ، کم مقدار دینے والے پٹرول پمپس کو جرمانے
کھیوڑہ( نمائندہ دنیا ) اسسٹنٹ کمشنر عائشہ شفقت نے عہدہ سنبھالتے ہی مین بازار کا دورہ کیا اور بیوٹیفیکیشن و صفائی کے جاری کاموں کا جائزہ لیا، انہوں نے مین بازار کی بیوٹیفکیشن منصوبے میں تاخیر اور ۔۔۔
صفائی کی ناقص صورتحال پر متعلقہ اہلکاروں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری بہتری لانے کی ہدایت کی ، کھیوڑہ روڈ پر قائم پٹرول پمپس پر پیمانوں کی جانچ بھی کی اور کم مقدار دینے والے پمپس مالکان کو وارننگ اور جرمانے عائد کیے ۔