واہ ماڈل ٹائون، رہائشی علاقوں سے کباڑ خانے ختم کرنے کا مطالبہ
واہ کینٹ (نمائندہ دنیا ) واہ کینٹ کے علاقے واہ ماڈل ٹاون فیز ون اورفیز ٹو کے رہائشیوں نے کنٹونمنٹ بورڈ حکام سے ۔۔۔
مطالبہ کیا ہے کہ رہائشی علاقوں سے کباڑ خانے ختم کرائے جائیں۔ کھلے پلاٹوں پر کئی کباڑ خانے قائم ہیں، جہاں کوڑا کرکٹ کا آگ لگانا، کچرا گلیوں اور سڑکوں پر پھینکنا معمول بن چکا ہے ۔ جبکہ بارش کے موسم میں کباڑ خانوں سے کچرہ بہہ کر نالوں اور سیوریج لائنوں کو بند کرنے کا باعث بن رہا ہے ۔