آسیہ اندرابی اور دیگر کو سزائیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ،قاسم نون

 آسیہ اندرابی اور دیگر کو سزائیں انسانی  حقوق کی خلاف ورزی ،قاسم نون

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار )وفاقی وزیر و چیئرمین پارلیمانی کمیٹی کشمیر رانا قاسم نون نے آسیہ اندرابی، صوفی فہمیدہ اور ۔۔۔

نہیدہ نسرین کو سنائی جانے والی سزاؤں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پیش رفت منصفانہ قانونی تقاضوں، تناسب کے اصول اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے معیارات کی پاسداری کے حوالے سے سنجیدہ سوالات کو جنم دیتی ہے ۔انہوں نے اس امر پر تشویش ظاہر کی کہ حالیہ عرصے میں ایک ایسا رجحان سامنے آ رہا ہے۔ جس کے تحت داخلی قانونی ڈھانچوں کو اس انداز میں بروئے کار لایا جا رہا ہے جو سیاسی اختلافِ رائے کو محدود کرنے اور بنیادی آزادیوں کو سکیڑنے کا سبب بن سکتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں