ہارٹیکلچر ایجنسی ،لیاقت باغ کو خوبصورت بنانے کیلئے اقدامات جاری

 ہارٹیکلچر ایجنسی ،لیاقت باغ کو خوبصورت بنانے کیلئے اقدامات جاری

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)موسمِ بہار کی آمد شہرکے معروف تفریحی و تاریخی مقام لیاقت باغ کو مزید خوبصورت اور دلکش بنانے کے لیے ہارٹیکلچر ایجنسی کی جانب سے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ۔۔۔

ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی احمد حسن رانجھا کی ہدایات پر پارک میں سجاوٹ، تزئین و آرائش اور رنگ برنگے پھول پودوں کی نگہداشت کے جامع انتظامات کیے گئے ہیں۔ ہارٹیکلچر ایجنسی کے مطابق شہر بھر کے پارکس کو خوبصورت بنانے کے سلسلے میں کام جاری ہے ،لیاقت روڈ کی گرین بیلٹس پر بھی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں