ٹک ٹاکر فضیلہ کی درخواست ضمانت مسلسل عدم پیشی پر خارج
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )سپیشل جج سینٹرل ٹو ہمایوں دلاور نے ٹک ٹاکر فضیلہ عباسی کی درخواست ضمانت مسلسل عدم پیشی کے باعث خارج کر دی۔ تحریری حکم میں عدالت کا کہنا ہے کہ فضیلہ عباسی کی۔۔۔
جانب سے طبی بنیاد پر استثنیٰ کی درخواست بھی مسترد کی جاتی ہے ، درخواست گزار قبل از گرفتاری ضمانت کی رعایت کا جان بوجھ کر غلط فائدہ اٹھا رہی ہیں ،دوسرے کیس کے حکم امتناع کی وجہ سے اس درخواست پر رعایت دی گئی۔
ٹک ٹاکر فضیلہ