اسلام آباد پولیس میں ترقیوں کا عمل جاری، سروس ریکارڈ کا جائزہ مکمل
اسلام آباد(این این آئی) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر سنٹرل پولیس آفس میں محکمانہ پرموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔۔۔
جس کی صدارت ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ملک جمیل ظفر نے کی۔ کمیٹی نے اے ایس آئی کی خالی آسامیوں پر ترقی کیلئے ہیڈ کانسٹیبلز کے سروس ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا۔کمیٹی نے بہترین سروس ریکارڈ رکھنے والے اہلکاروں کی ترقی کی سفارشات بھجوا دی ہیں ۔