جرگہ کے حکم پر خاتون کا قتل ،نامزد ملزمان پر فرد جرم عائد
جرگہ سربراہ عصمت اللہ سمیت 8ملزمان کا صحت جرم سے انکار ،دو ملزموں کی ضمانت
راولپنڈی (خبر نگار)غیرت کے نام اور جرگہ کے حکم پر پیرودھائی کے علاقہ میں شادی شدہ خاتون کے قتل کیس کا معاملہ، ایڈیشنل سیشن جج فرحت جبین رانا نے نامزد ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی، جرگہ سربراہ عصمت اللہ خان سمیت 8 ملزمان کا صحت جرم سے انکار کر دیا ،عدالت نے سماعت کے موقع پر مقدمہ میں نامزد مزید دو ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری بھی منظور کرلی۔ دونوں ملزمان کو 20،20 لاکھ روپے مالیتی ضمانتی مچلکے داخل کرانے کا حکم۔عدالت نے سدرہ عرب قتل کیس کا ٹرائل روزانہ کی بنیاد پر چلانے کا حکم دیدیا، مقدمہ کی مزید سماعت 6 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔