نیشنل پریس کلب کی عمارت کی تعمیر میں ہر ممکن تعاون کرینگے ،حذیفہ رحمان
اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے ) وزیر مملکت ثقافت و قومی ورثہ حذیفہ رحمان نے کہا ہے کہ صحافیوں کیلئے کلچر ایونٹس کے حوالے سے ملکر طریقہ کار بنائینگے۔۔۔
،یہ ایونٹ پریس کلب، لوک ورثہ یا پی این سی اے میں آپ جہاں چاہیں گے وہاں کرانے کیلئے تیار ہیں، ہیلتھ انشورنش، پریس کلب کی عمارت کی تعمیر اور گرانٹ صحافیوں کا حق ہے ،نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی عمارت کی تعمیر میں ہر ممکن تعاون کرینگے ،نیشنل پریس کلب کے ممبران کی بائیومیڑک نادرا سے اچھے سکیورٹی فیچرز کے ساتھ بنوائیں گے ، انہوں نے ان خیالات کا اظہار این پی سی کی نومنتخب قیادت کو مبارکباد دینے کیلئے پریس کلب آمد کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا،این پی سی آمد پر صدر عبدالرزاق سیال، سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راؤ اور سینئر صحافیوں نے استقبال کیا۔