ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کی بائیومیٹر ک تصدیق کیخلاف قرارداد

 ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کی بائیومیٹر ک تصدیق کیخلاف قرارداد

سائلین اور وکلاء کو شدید قانونی و انتظامی مشکلات کا سامنا ،نظر ثانی کی جائے ،متن

راولپنڈی (خبر نگار)لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے عدالتی امور میں بائیو میٹرک کی تصدیق لازمی قرار دینے کے معاملہ پر ڈسٹرکٹ بار کے ہنگامی اجلاس میں لازمی بائیو میٹرک تصدیق کے خلاف قراردادمنظورکر لی گئی ۔صدارت راولپنڈی بار کے صدر ساجد محمود اعوان ایڈووکیٹ نے کی ،بائیو میٹرک نظام کی وجہ سے سائلین اور وکلاء کو شدید قانونی و انتظامی مشکلات کا سامنا ہے ۔قرارداد کے متن کے مطابق اجلاس میں تصدیق کی مختصر مدت (48 گھنٹے ) اور مہنگی فیسوں پر اظہار تشویش کیا ہر قدم پر بائیو میٹرک کی شرط \'حقِ انصاف\' کے منافی اور مقدمات میں تاخیر کا باعث ہے ۔ اس نظام سے \'پاور آف اٹارنی\' اور وکیل کی اہمیت ختم ہو کر رہ گئی ہے ۔ تصدیق کی مدت بڑھانے ، اسے صرف مخصوص مراحل تک محدود کرنے اور پورے نظام پر نظرِ ثانی کی جائے ۔قراردادمیں لاہور ہائی کورٹ سے عدالتی امور میں بائیو میٹرک کی لازمی شرط پر نظرِ ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں