اسلام آباد میں سرچ آپریشن ،34مشکوک افراد تھانے بند

اسلام آباد میں سرچ آپریشن ،34مشکوک افراد تھانے بند

328افراد،175گھرانوں ،43د کانوں ،210موٹر سائیکلوں،77گاڑیوں کی چیکنگ

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )آئی جی اسلام آباد کے احکامات پر وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر گرینڈ کومبنگ سرچ آپریشنز گولڑہ، لوہی بھیر، ہمک ، کرپا ، پھلگراں ، آبپارہ اور تھانہ رمنا کے علاقوں میں کئے گئے ، آپریشنز زونل ایس پیز کی زیر نگرانی کیے گئے ،لیڈیز پولیس نے بھی حصہ لیا۔سرچ آپریشن کے دوران 328 افراد اور 175 گھرانوں کو چیک کیا گیا، آپریشنز کے دوران 43 د کانوں کو چیک کیا گیا، 210موٹر سائیکلوں اور 77 گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔34 مشکوک افراد, 12 موٹر سائیکلوں اور ایک گاڑی کو مزید جانچ پڑتال کے لیے متعلقہ تھانوں میں منتقل کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں