امریکہ ،ایران جنگ ،عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے ،ساجد نقوی

 امریکہ ،ایران جنگ ،عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے ،ساجد نقوی

پاکستان ہماری شناخت،حفاظت ہمارا فرض،بدامنی کا خاتمہ ہر شہری کی ذمہ داری ،خطاب

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے پاکستان کی جانب سے ایران پر امریکی اور اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کے تدارک، اسلامی ممالک کے مابین مسائل کے حل اور خطے میں پائیدار امن کے لیے ادا کئے جانے والے کردار کو خوش آئند قرار دیا ہے ۔ موجودہ ملکی صورتحال پر اسلا آباد میں منعقدہ شیعہ علما کونسل ن کی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای اور ان کے رفقا کی شہادتیں دور حاضر کا عظیم سانحہ ہے ،حکومت اسیروں کو خیر سگالی کے جذبے کے تحت مقدمات ختم کر کے فی الفور رہا کرے ۔ حکومت پاکستان کی متوازن اور سفارتی پالیسی کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے اس پالیسی کو ایران پر امریکی اور اسرائیلی وحشیانہ جارحیت کو روکنے ، ایران اور سعودی عرب سمیت اسلامی ممالک میں مسائل کے حل اور خطے میں بیرونی جنگ کے چھائے بادلوں کو چھٹنے دینے کے لیے خوش آئند قرار دیا ،اس موقع پر اجلاس میں شیعہ علما کونسل پاکستان کی مجلس عاملہ کے اراکین نے متفقہ طور پر یہ بات زور دے کر کہی کہ پاکستان ہماری شناخت اور ہماری عزت و وقار ہے جس کی حفاظت ہمارا فرض اور ملک خداداد میں بدامنی کا خاتمہ ہر شہری کی ذمہ داری ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں