منشیات سپلائرز کو سزائیں، دو مجرمان کو 18سال قید اور جرمانہ
راولپنڈی(این این آئی) منشیات کے خلاف مؤثر پولیسنگ کے نتیجے میں عدالت نے دو منشیات سپلائرز کو سزائیں سنا دیں۔ ۔۔۔
تفصیلات کے مطابق معزز عدالت نے مجرم عادل کو 9سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، جسے تھانہ پیرودھائی پولیس نے فروری 2025 میں 4 کلو 800 گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کیا تھا۔اسی طرح مجرم احسن کو 9 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، جسے تھانہ روات پولیس نے اپریل 2025 میں 2 کلو 480 گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کیا تھا۔