پولیس افسران ، شہداء کے اہلخانہ کی فلاح و بہبود ترجیح ،آئی جی

پولیس افسران ، شہداء کے اہلخانہ  کی فلاح و بہبود ترجیح ،آئی جی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس / ایم ڈی نیشنل پولیس فاؤنڈیشن علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا۔ پولیس افسران و جوانوں کی فلاح و بہبود سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔۔۔۔

 اس موقع پر نیشنل پولیس ہسپتال، نیشنل پولیس فاؤنڈیشن ایجوکیشن سسٹم اور دیگر فلاحی منصوبوں کی پیش رفت پر بھی غور کیا گیا۔آئی جی نے تمام افسران کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران و جوانوں، شہداء کے اہلخانہ اور ان کے بچوں کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی جائے اور اس سلسلے میں ہر ممکن مؤثر اقدامات کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ویلفیئر سے متعلق تمام منصوبوں کو مربوط حکمت عملی کے تحت مزید فعال اور نتیجہ خیز بنایا جائے تاکہ مستحق افراد کو بروقت اور زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔انہوں نے نیشنل پولیس ہسپتال کے تعمیراتی کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے میں اعلیٰ معیار کو ہر صورت برقرار رکھا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں