35 لاکھ ایکڑ رقبہ پر کپاس کاشت کی جائے گی،سیکرٹری زراعت

 35 لاکھ ایکڑ رقبہ پر کپاس کاشت کی جائے گی،سیکرٹری زراعت

موسمی حالات کے پیشِ نظر گندم کی کٹائی، گہائی کی بروقت رہنمائی فراہم کی جائے

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)سیکرٹری زرا عت پنجاب افتخار علی سہو کی زیرِ صدارت گندم اور کپاس بارے اجلاس ہوا ،اجلاس میں فصلوں خصوصاً گندم اور کپاس کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ فیلڈ رپورٹس کے مطابق گندم کی موجودہ صورتحال بہت اچھی ہے ۔ سیکرٹری زراعت نے کہا کہ حتمی سروے کے مطابق پنجاب میں گندم کی 22.5 ملین میٹرک ٹن سے زائد پیداوار متوقع ہے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ حالیہ موسمی حالات کے پیشِ نظر گندم کی کٹائی، گہائی، ذخیرہ اور ترسیل بارے بروقت رہنمائی فراہم کی جائے تاکہ کسانوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔اجلاس میں کپاس کی کاشت سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری زراعت نے کہاکہ صوبہ پنجاب میں قریبا 35 لاکھ ایکڑ رقبہ پر کپاس کاشت کی جائے گی جبکہ کپاس کی اگیتی کاشت کا عمل آخری مرحلہ میں داخل ہو چکا ہے ۔ 31مارچ تک کپاس کی اگیتی کاشت کا ہدف حاصل کیا جائے ۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں