گرین ٹورزم کی بہترین حکمتِ عملی، قومی سیاحت میں نمایاں پیش رفت
2025میں پاکستان میں 10لاکھ سے زائد بین الاقوامی سیاح آئے
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)گرین ٹورزم پرائیویٹ لمیٹڈ کی حکمتِ عملی کے تحت پاکستان کے سیاحتی شعبے میں نمایاں پیش رفت جاری ہے ، جہاں سرمایہ کاری، انفراسٹرکچر اور پالیسی سازی کے ذریعے سیاحت کو فروغ دیا جا رہا ہے ۔ اعداد و شمار کے مطابق سال 2025 میں پاکستان میں 10 لاکھ سے زائد بین الاقوامی سیاحوں کی آمد ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں 820 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے ۔ عالمی سطح پر بھی پاکستان کے سیاحتی مقامات کو پذیرائی مل رہی ہے ، حکومت نے ویزا پالیسی میں نمایاں نرمی کرتے ہوئے 126 ممالک کے شہریوں کے لیے \"ویزا پرائر ٹو ارائیول\" کی سہولت متعارف کرائی ہے ، جس سے غیر ملکی سیاحوں کے لیے پاکستان کا سفر مزید آسان ہو گیا ہے ۔ اس کے علاوہ ای-ٹورزم پورٹل کے ذریعے سیاحوں کو جدید اور سہل سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔مزید برآں گرین پاک ہوٹلز اینڈ ریزورٹس نے گزشتہ دو برسوں میں 17 منصوبے مکمل کیے ہیں، جبکہ 2026-27 کے دوران مزید 10 ہوٹلز اور ریزورٹس کھولنے کا منصوبہ ہے ۔