موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنا آئندہ نسلوں کیلئے مشترکہ ذمہ داری ،گیلانی

موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنا آئندہ نسلوں کیلئے مشترکہ ذمہ داری ،گیلانی

سینیٹ آف پاکستان آج دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ ارتھ آور منا رہی ہے ،پیغام

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سینیٹ آف پاکستان آج دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ ارتھ آور منا رہی ہے ۔ یہ عالمی اقدام ماحولیاتی تحفظ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے اجتماعی اقدامات کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے ۔موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنا صرف قومی ترجیح ہی نہیں بلکہ آئندہ نسلوں کے لیے ہماری مشترکہ ذمہ داری بھی ہے ۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ شدید موسمی واقعات میں اضافہ، گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے اور پانی کی بڑھتی ہوئی قلت جیسے چیلنجز اس امر کے متقاضی ہیں کہ ایک جامع اور دوراندیش قومی حکمت عملی اختیار کی جائے ۔ اس سلسلے میں مؤثر پالیسی سازی، ادارہ جاتی ذمہ داری اور عوامی شمولیت کو مزید مضبوط بنانا ناگزیر ہے ۔اگرچہ ارتھ آور ایک علامتی اقدام ہے ، تاہم یہ ہمیں کرۂ ارض کے تحفظ کے لیے اپنی مشترکہ ذمہ داری کا احساس دلاتا ہے ۔ 

سینیٹ ماحولیاتی تحفظ، موسمیاتی لچک اور پائیدار ترقی کو ترجیح دینے کے لیے مضبوط قانون سازی اور مؤثر پارلیمانی نگرانی کے عزم کا اعادہ کرتی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں