پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ،1500لٹر ناقص دودھ تلف

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ،1500لٹر ناقص دودھ تلف

کری روڈ سروس ایریا میں دودھ بردار گاڑی کے مالک کو 75 ہزار جرمانہ

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹی دودھ کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے کری روڈ سروس ایریا میں کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں ناقص دودھ تلف کر دیا۔ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے دودھ بردار گاڑی کی چیکنگ کی گئی، جس کے دوران 1 ہزار 500 لٹر پانی ملا ملاوٹی دودھ برآمد ہوا۔ موقع پر ہی ناقص دودھ کو تلف کر دیا گیا تاکہ انسانی صحت کو لاحق خطرات سے بچا جا سکے ۔مزید کارروائی کے دوران دودھ بردار گاڑی کے مالک کو ملاوٹی دودھ فروخت کرنے پر 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانا ادارے کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ترجمان نے بتایا کہ شہر میں داخل ہونے والی دودھ بردار گاڑیوں کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کی جا رہی ہے ، جبکہ مختلف داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکے بھی قائم کیے گئے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں