ایس ایس پی سرفراز ورک چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد تعینات
سپیشل برانچ کا اضافی چارج بھی ہوگا، سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح، سی ٹی او
اسلام آباد (دنیا نیوز) انسپکٹر جنرل آف پولیس کی منظوری کے بعد ایس ایس پی سرفراز ورک کوچیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد تعینات کر دیا گیا۔ تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ سرفراز ورک سپیشل برانچ کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے ۔ چیف ٹریفک آفیسر سرفراز ورک نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔چارج سنبھالنے کے بعد ٹریفک افسران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کا اولین مقصد عوام کو بہترین ٹریفک کی سہولیات مہیا کرنا ہے ،تمام افسران شہریوں کے ساتھ مثبت رویہ کے ساتھ پیش آئیں۔ انفورسمنٹ کے ساتھ ساتھ شہریوں کو ٹریفک قوانین کے بارے آگاہی دی جائے ،رش کے اوقات میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے ۔